12 جون، 2023، 8:02 AM

ایرانی صدر لاطینی امریکہ روانہ ہو گئے

ایرانی صدر لاطینی امریکہ روانہ ہو گئے

آج علی الصبح ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں لاطینی امریکہ کے وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں لاطینی امریکہ کے وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ان دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کریں گے۔

دورے پر روانگی سے قبل، آیت اللہ رئیسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے معزز صدور کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، آج لاطینی امریکہ میں ایسے اہم ممالک ہیں جو آزاد اور خودمختار رہنا چاہتے ہیں۔

 یاد رہے رواں برس فروری کے دوران ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وینزویلا کا دورہ کیا تھا۔ایران اور وینزویلا تیل پیدا کرنے والے ممالک اوپیک میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پچھلے برس جون میں وینزویلا کے صدر نکولس مدور بھی ایران آئے تھے جہاں دونوں ممالک نے تیل، پیٹروکیمیکل اور دفاعی شعبوں میں تعاون کا 20 سالہ معاہدہ کیا تھا۔

News ID 1917129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha